# عيسائي لڑکی سے نکاح جائز ہے یا نہیں

**Institution:** Darul Ifta Kauzariyya
**Category:** Social Matters
**Madhab (School):** Hanafi
**Mufti / Jurist:** Mufti Abdul Hakkim
**Published Date:** January 01, 1970
**Canonical URL:** https://mail.daruliftakauzariyya.com/fatwa-archive/645-%D8%B9%D9%8A%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%8A-%D9%84%DA%91%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D9%86%DA%A9%D8%A7%D8%AD-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%D8%B2-%DB%81%DB%92-%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA

---

## Question

السلام عليكم میرا نام عثمان ہے میں پاکستان کراچی شہر سے ہو محترم میں ایک کریسٹن لڑکی سے نکاح کرنا چاہتا ہو جو کے مسلمان نہیں ہونا چاہتی اور وہ پہلے ایک مسلمان کے نکاح میں تھی جس کے ساتھ اس لڑکی کے 18 سال رہ چوکھی تی پر وہ ١٠ ماہ سے الگ ہوگئے تھےالگ الگ ملک میں پر انکا طلاق ابھی ہوا ہے 10 ماہ کے بعد تو اسلام میں اس عورت سے نکاح کرناجائز ہے یا نہیں اور یہ عورت عددت میں بیٹے گی یا نہیں اور اگر بھیٹنا بھی ہوگا تو کتنے وقت کے لئے کیو کے وہ کرسٹن ہے اور 10 ماہ تک وہ اپنے شوہر سے ملی تک نہیں اور انکی آدھی فیملی مسلمان ہے آدھی عیسا ئ کھا نا پینا حلال ہے انکا پر لڑکی حضرت عیسا علیہ سلام کو خدا کا بیٹا مانتی ہے کیا اس سے نکاح جائز ہے یا نہیں اسلام اور قرآن کے روشنی میں اگر جائز ہے تو انکے لئے عدد ت کا کیا طریقہ ہوگا جب کے لڑکی نے خود طلاق لیا ہے ؟

## Answer / Fatwa Ruling

حامدا ومصليا مسیحی عورت سے مسلمانوں کا شادی کرنا بنیادی طور پر جائز ہے تاہم ایسی شادیوں کو رواج دینایاحوصلہ افزائی کرنا غیر مناسب ہے کیونکہ اسکااثر بچوں کےعقائداوران کی  پرورش پرپڑیگاعلماءکرام نے واضح طورپرذکرفرمایاہے کہ یہ شادی مذکورہ وجوہات کی بناء پر مكروه ہے۔  جہاں تک عیسائی عورت کی عدت کامسئلہ ہے تواس کو مسلمان عورت کی طرح ہی عدت مکمل کرنا ہے

---
*© 2026 Darul Ifta Kauzariyya. Verified and published according to the Islamic legal sources.*